Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the enlighten domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/wp-includes/functions.php on line 6114 Urdu Language – FEDURAL EDUVERSITY
TIMING AND DURATION: 07.30PM TO 09PM (IND) | SAT – SUN | 16 -18 SESSIONS
اردوزبان کی اہمیت :-اردو زبان دنیا کی چند بڑی اور ترقی یافتہ زبانوں میں ایک ہے۔ اس میں دوسری زبانوں اور تہذیبوں کو جذب کرنے کی صلاحیت اور روایت بدرجہ اتم موجود ہے۔ اسی مزاج نے اسے عوامی زبان بنایا اور برصغیر ہندو پاک میں ایک عرصہ تک دفاتر کی واحد زبان بنی رہی اور فی زمانہ دنیا کے تقریباً ہر بڑے شہر میں انگریزی کے بعد اردو رابطے کی زبان بن گئی ہے۔
اسکی خصوصیت :- آج دنیا کے تقریباً تمام ملکوں میں اردو ایک اہم زبان کی حیثیت سے پڑھائی جارہی ہے۔ برطانیہ تو اردو کے سوادِ اعظم سے باہر اردو کا تیسرا سب سے بڑا مرکز ہے اور وہاں کی تقریباً تمام یونیورسٹیوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔ اردو کے متعدد اخبارات اور رسائل بھی شائع ہوتے ہیں اور درجنوں انجمنیں کام کررہی ہیں۔ اسکول آف اورینٹل افریقن اسٹڈیز اردو کی اعلیٰ تعلیم اور تحقیقات کا مرکز ہے۔امریکہ سے بھی اردو کے متعدد اخبارات و رسائل اور کتابیں شائع ہوتی ہیں اور وہاں کی اکثر یونیورسٹیوں میں اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کینیڈا کی کئی یونیورسٹیوں میں بھی اردو کی تعلیم کا بندوبست ہے جہاں سے کتابیں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ۔اخبارا ت و رسائل بھی نکلتے ہیں اور ٹورنٹو یونیورسٹی کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں میں اردو تعلیم کا نظم ہے۔ یہاں کی مونٹریل یونیورسٹی میں اقبال چیئر قائم ہے ۔ جاپان، چین ، جنوبی افریقہ ، ناروے، پراگ، برلن اور سابقہ سویت یونین ممالک میں بھی اردو زبان پڑھائی جاتی ہے اوراردو بولنے والوں کی اچھی تعداد موجود ہے۔
مقصد:- اُردو زبان کے اس کورس کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ آج اکثر نوجوان طبقہ انگریزی زبان سے متاثر ہے اور اس وجہ سے انگریزی نظریے کا قائل ہے اور دینی، ادبی اور کلچر کے اعتبار سے کافی دور ہے، بعض ایسے نوجوان بھی ہیں جو متمنی ہیں مگر اُردو نہ جاننے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ان سب کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم اس کے نتیجے میں اس اُردو (پڑھنا، لکھنا، بولنا) کورس کا آغاز کیا گیا تاکہ اس خلا کو پر کیا جا سکے۔
اہم موضوعات:- اس کورس کا زیادہ حصہ اردو لکھنے اور پڑھنے پر مشتمل ہے۔ لہزا اس میں تمام وہ موضوعات شامل کئے گئے ہیں جن سے اردو سیکھنے والا ابتدائی مرحلے سے لے کر آخر میں بڑی بڑی کہانیوں کو بھی پڑھ سکتا ہے۔ اس ابتدائی کورس میں حروف تہجی کی پہچان سے لے کر مصوتوں کے استعمال تک بیان کیا گیا ہے۔ اسکے بعد اقسام عراب ،حرکات کا استعمال ،دو حرفی الفاظ سے کھڑے زبر کے الفاظوں کے پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ اس میں کلیدی الفاظوں کا بھی زکر کیا گیا ہے۔ اور پھر آہستہ آہستہ سے چھوٹے جملوں سے بڑی کہانیوں تک بیان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی املا کلاس کے دوران رکھا گیا ہے جس سے بہترین انداز میں لکھنا سیکھ سکے۔
اختتام:- اس کورس کے ۱۶-۱۸ درس ختم ہونے کے بعد یہ نتیجہ آتا ہے کے جنکو اُردو پڑھنے اور لکھنے میں کافی دشواریاں پیش آتے تھیں وہ اس منزل پہ آگئے ہیں کے اس کام سے خوب آشنا ہیں اور اپنے شوق کے مطابق اس زبان میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔
Urdu core