TIMING AND DURATION: 07.30PM TO 08.30PM (IND) | MON – FRI | 02 MONTHS
اہمیت اور ضرورت: ذاکری اور خطابت جہاں ایک اہم فن بیان و ابلاغ ہے وہیں ایک عظیم روحانی و شرعی ذمہ داری بھی ہے. خطابت نام ہے کلام و بیان کے ذریعہ اپنے مافی الضمیر کے اظہار اور افکار اور احساسات کو جامع الفاظ کے قالب میں ڈھال کر سامعین تک منتقل کرنے کا.
جب خطابت مذہبی ذاکری کے دائرہ میں استعمال ہوتی ہے تو جہاں یہ عمل عبادت بنتا ہے وہیں اپنے ساتھ شرعی ذمہ داری رکھتا ہے. اسی لئے ضرورت ہے کہ شرعی تقاضوں پر استوار, حق و صداقت و علم و معرفت پر مبنی خطابت و ذاکری کی
مقصد: ذمہ دارانہ و شرعی ضوابط کے ساتھ علمی خطابت و ذاکری سے جہاں نشر تعلیمات دین و اہلبیت ع ہوگی وہیں فاسد افکار, نظریات و روش کا بطلان اور انکی اصلاح بھی ظہور میں آۓ گی.
عصر حاضر کی ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت ہے متدین, باصلاحیت, علم و عمل رکھنے والے موژر لب و لہجہ کے خطباء و ذاکرین کی.
اھم موضوعات : خطابت کی تعریف, تاریخ, اہمیت, ضرورت, قوانین, شرائط, موضوع کا انتخاب , علوم دینیہ و دنیا سے واقفیت, شخصیت نگاری و نیت, آداب منبر و اہل منبر
اس دو ماہ میں ہماری کوشش ہوگی کہ طلاب جب فارغ ہوں تو اصل خطابت اور بولنے کا مہذب طریقہ اِنکے بیان سے ظاہر ہو اور انکی گفتگو عوام کے لیے دینی اور دنیوی مفاد میں اور مدلل ہو تاکہ معاشرہ اسلامی اور دین شناس بنے اور خود میدانِ خطابت میں ڈھیروں ستارے چمکیں جو دنیا کو در اہلبیت علیہم السّلام کی طرف رغبت کی دعوت دین۔