Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the enlighten domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/wp-includes/functions.php on line 6114 FARSI LANGUAGE – FEDURAL EDUVERSITY
فارسی زبان کی اہمیت: کی خاص وجہ یہ ہے کہ عربی کے بعد مسلمانوں نے جس زبان کو اپنایا ہے، وہ فارسی ہی ہے، علوم اسلامیہ کا اہم ذخیرہ فارسی زبان میں موجود ہے جس میں کئی اہم تفاسیر، شروح حدیث اور فقہ کی کتابیں شامل ہیں۔ مسلمانوں کی ہندوستان آمد کے بعد ان کی زبان بھی فارسی ہی تھی ، ادبی میدان ہو یا علم و تحقیق کا ،دیگر زبانوں کی طرح اس کا بھی ایک وسیع اور قابل رشک ادبی سرمایہ ہے اور کئی علوم کا ذخیرہ ہے جس کے مطالعے کے لیے اس زبان کا سیکھنا ضروری ہے۔
اسکی خصوصیات: یہ ہے کہ فارسی ایک ہند – یورپی زبان ہے جو ایران، افغانستان اور تاجکستان میں بولی جاتی ہے۔ فارسی کو ایران، افغانستان اور تاجکستان میں دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ فارسی ایران، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان میں تقریباً 72 ملینافراد کی مادری زبان ہے۔ فارسی عالمِ اسلام اور مغربی دُنیا کے لئے ادب اور سائنس میں حصہ ڈالنے کا ایک ذریعہ رہی ہے۔ ہمسایہ زبانوں مثلاً اُردو پر اِس کے کئی اثرات ہیں، لیکن عربی پر اِس کا رُسوخ کم رہا ہے۔ اور پشتو زبان کو مبالغہ کے طور پر فارسی کی دوسری شکل قرار دیا جاتا ہے اور دونوں کے قواعد بھی زیادہ تر ایک جیسے ہیں۔
مقصد: فارسی زبان کے اس کورس کا آغاز اسلئے کیا گیا ہے تاکہ جو لوگ فارسی بولنا چاہتے ہیں اور دینی کتابیں جو فارسی میں موجود ہے انکو پڑھ سکے اور وہ لوگ جو ایرانیوں سے بات کرنے کا شوق رکھتے یا ایرانی علماء کی تقریر سنا پسند کرتے ہیں اور وہ کسی مجبوری یا وقت کی کمی کی وجہ سے ایران یا مدرسہ جا کر فارسی نہیں سیکھ سکتے انکے لئے یہ کورس کافی مفید ثابت ہوگا۔ جسکے زریعے وہ اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں۔
اہم موضوعات: اس کورس کا زیادہ حصہ فارسی گفتاری پر مشتمل ہے لہزا اس میں تمام وہ موضوعات ہیں جن کو روز مرہ کی زندگی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
پہلے حصہ کو بہت ہی آسان طریقہ سے بیان کیا گیا ہے جس میں عام گفتگو اور الفاظوں کی شناخت کرائی گئی ہے۔ جیسے الف سے ی تک سے شروع ہونے والے الفاظوں کی شناخت ٫ اپنی زندگی میں استعمال کی جانے والی شروعاتی گفتگو مثلا معرفی وغیرہ۔
دوسرا حصہ میں شغل ٫ ساعت و تاریخ وغیرہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔
تیسرے حصہ میں زندگی میں استعمال ہونے والے اہم موضوعات کے بارے میں تفصیلی ایک ایک سبق ہے۔
نوٹ:- تینوں میں ضروری گرامر بھی بیان کی گئ ہے۔
اختتام: اس کورس کے 4 ماہ ختم ہونے پر یہ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ جن کو فارسی بلکل بھی نہیں آتی تھی وہ کورس کے آخر میں فارسی زبان سے خوب آشنا ہو جاتے ہیں۔ اور اپنے شوق کے مطابق وہ اس زبان پر مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔